Monday, December 1, 2025
HomeKids StoriesUrdu Riddles اردو پہیلیاں بوجھو تو جانیں

Urdu Riddles اردو پہیلیاں بوجھو تو جانیں

Urdu Riddles اردو پہیلیاں بوجھو تو جانیں

Urdu Riddles اردو پہیلیاں بوجھو تو جانیں

بوجھو تو جانیں

وہ کونسا درخت ہے جس کے پتے ایک طرف سے سیاہ اور ایک طرف سے سفید ہوتے ہیں؟
ـــ

وہ کونسی چیز ہے جس کے دامن میں کستوری اور جیب میں عنبر ہے؟
ـــ

وہ کون سی چیز ہے جس کا ایک سر کاٹ دیں تو اس کا دوسرا سر پیدا ہو جاتا ہے؟
ـــ

وہ کونسی چیز ہے جس کا جسم چاند کی طرح سفید اور سورج کی تکیہ کی طرح گول ہے؟
ـــ

وہ کونسی ماں ہے جو اپنے بچوں کو بڑا ہو جانے پر کھا جاتی ہے؟
ـــ

ایک راجہ کے سات لڑکے تھے۔ سب سے چھوٹا لڑکا باغ میں کھیل رہا تھا کہ اس کی نظر ایک ہار پر پڑی۔ ہار بہت ہی خوبصورت ہیروں کا بنا ہوا تھا۔ وہ اس کے ہیرے گننے لگا۔ اچانک اس کا ایک بھائی آگیا جس نے کہا کہ آؤ ہم اس ہار کے ہیرے بانٹ لیں۔ جب انہوں نے ہیروں کو بانٹا تو ایک ہیرا بچ گیا۔ اتنے میں تیسرا بھائی بھی آگیا، تب تینوں بانٹنے لگے لیکن پھر بھی ایک بچا۔ چوتھا بھائی آیا، پھر بھی ایک بچا۔ پانچواں آیا، پھر بھی ایک بچا۔ چھٹا آیا، پھر بھی ایک بچا۔ آخر ساتواں آیا تو ہیرے ساتوں پر پورے تقسیم ہو گئے۔ بتاؤ اس ہار میں کتنے ہیرے تھے؟
ـــ

وہ کونسی چیز ہے جو ایک طرف سے بڑھتی ہے اور دوسری طرف سے گھٹتی ہے؟
ـــ

وہ کونسا درخت ہے جس میں لکڑی نہیں ہوتی؟
ـــ

وہ کونسی چیز ہے جو آگ میں پلتی ہے؟
ـــ

بدھو میاں ہائی اسکول میں داخل ہوئے۔ صبح کو وہ اسکول گئے تو اپنے ساتھ ایک سیڑھی بھی لے گئے۔ بتاؤ وہ سیڑھی کیوں لے گئے؟
ـــ

ایک چیز ہے تو تمہاری مگر تم سے زیادہ اسے دوسرے استعمال کرتے ہیں۔ وہ کیا ہے؟
ـــ

8کے ہندسے اس طرح لکھو کہ جب انہیں جمع کیا جائے تو حاصل 1000 آئے۔
ـــ

ایک آدمی نے کچھ انڈے خریدے۔ ان میں سے “ک” انڈے ٹوٹ گئے۔ باقی انڈوں کی تعداد بتاؤ۔
ـــ

نام کا پہلا حرف ہے “ق”
آخر میں آتا ہے “م”
جس کی یہ تعریفیں ہیں
کون ہے ایسا مرد عظیم؟
ـــ

وہ کونسی چیز ہے جس کا رونا اور چیخیں سن کر لوگ بہت خوش ہوتے ہیں؟
ـــ

میں ایک براعظم ہوں۔ آج سے پانچ سو سال پہلے اٹلی کے ایک باشندے کولمبس نے مجھے دریافت کیا تھا۔ مجھے نئی دنیا بھی کہتے ہیں۔ میرا نام بتاؤ؟
ـــ

وہ کون سا پھول ہے جس کا آخری حرف ہٹا دیں تو ایک جانور کا نام بن جاتا ہے؟
ـــ

وہ کونسا ملک ہے جس کے نام کے آخری پانچ حرف ہٹا دینے پر بھی اس کا نام باقی رہتا ہے؟
ـــ

حامد نے اپنے دوست کو ایک فوٹو دکھائی اور بولا: ”اس کا باپ میرے باپ کا بیٹا ہے۔ لیکن میرا نہ تو کوئی بھائی ہے اور نہ بیٹا۔ بتاؤ تو بھلا جس کی فوٹو ہے وہ حامد کا رشتے میں کون ہوا؟“
ـــ

ایک پاؤ گوشت سے تین مختلف کھانے پکاؤ، مگر ہر کھانے میں ایک پاؤ گوشت ہو۔
ـــ

وہ کون سا پرندہ ہے جس کے دانت ہوتے ہیں؟
ـــ

جانوروں کے نام تلاش کرو:
میری کتاب تم نے کیوں اٹھائی؟
طاہرہ کی بچی تالی بجا رہی ہے۔
ـــ

ـــ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Advertisingspot_img

Popular posts

My favorites

I'm social

0FansLike
0FollowersFollow
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe