Monday, March 2, 2026
HomeUrdu StoriesKhail Aor Khilari Basket Ball کھیل اور کھلاڑی باسکٹ بال

Khail Aor Khilari Basket Ball کھیل اور کھلاڑی باسکٹ بال

Khail Aor Khilari Basket Ball

کھیل اور کھلاڑی باسکٹ بال

از  سید شوکت اعجاز

Khail Aor Khilari Basket Ball

کھیل اور کھلاڑی باسکٹ بال

بہت سے کھیل اپنی دلچسپی اور افادیت کے لحاظ سے بے حد مقبول ہیں۔ انہی میں ایک باسکٹ بال بھی ہے۔ یہ ایک انتہائی دلچسپ، منظم اور جوشیلے انداز کا کسرتی کھیل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کی نگاہیں اور گردنیں گھڑی کے پنڈولم کی طرح کورٹ کے دونوں حصوں میں بال کا تعاقب کرتی رہتی ہیں۔ یوں وہ بھی ایک طرح سے جسمانی ورزش میں مصروف رہتے ہیں۔

باسکٹ بال ایک اِن ڈور کھیل ہے جو پانچ پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین کھیلا جاتا ہے۔ کھلاڑی گیند کو زمین پر اچھال کر (باؤنس) بھاگتا ہے اور اپنے دوسرے کھلاڑیوں کو پاس دیتے ہوئے مخالف گول باسکٹ کی طرف لپکتا ہے تاکہ باسکٹ میں گیند ڈال کر اسکور کر سکے۔ مخالف ٹیم کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ بال کو باسکٹ میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

اس دلچسپ کھیل کو 1891ء میں ایک امریکی ڈاکٹر جیمز نائس متھ  نے  ایجاد کیا۔ اس زمانے میں موسمِ سرما میں امریکیوں کے لیے کسی اِن ڈور کھیل کا رواج نہیں تھا۔ جسمانی ورزش کے لیے موجود جمنازیم کے دونوں طرف بالکونیاں تھیں۔ ڈاکٹر جیمز کو گول پوسٹ کے لیے کوئی مناسب شے نہ ملی تو اس نے بالکونی کے سامنے دیواروں پر آڑو کی خالی ٹوکریاں لٹکا دیں۔ اسی لیے اس کھیل کا نام باسکٹ بال پڑ گیا۔

ابتدا میں دس فٹ کی بلندی پر آویزاں باسکٹ سے گیند نکالنے کے لیے سیڑھی یا بانس کا استعمال کیا جاتا تھا۔ بعد میں اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے لوہے کا رنگ بنایا گیا جس کے نیچے جال لگا کر گیند خود بخود نیچے گرنے لگی۔ موجودہ جال 1912ء میں پہلی بار استعمال ہوا۔ 1892ء میں اس کھیل کے پہلے مقابلے ہوئے اور وقت کے ساتھ اس میں قوانین مرتب کیے گئے۔ بالآخر 1982ء میں انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن وجود میں آئی جس نے باضابطہ قوانین متعارف کروائے۔

دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہ کھیل دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہوا جن میں جاپان، روس اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ 1936ء میں یہ کھیل اولمپکس کا حصہ بنا۔ امریکا نے سات مرتبہ مسلسل گولڈ میڈل جیتا مگر 1972ء کے میونخ اولمپکس میں روس نے پہلی بار امریکا کو شکست دی۔

برصغیر میں یہ کھیل انگریز دور میں آیا اور آزادی کے بعد 1952ء میں پاکستان ایمیچیور باسکٹ بال ایسوسی ایشن قائم ہوئی۔ پاکستان آرمی میں یہ کھیل سب سے زیادہ مقبول رہا اور قومی مقابلوں میں آرمی کی ٹیم اکثر فاتح رہی۔ قد آور کھلاڑیوں کے لیے یہ کھیل خاص اہمیت رکھتا ہے اور اسی وجہ سے افواجِ پاکستان میں اس کا شوق زیادہ ہے۔

دنیا کے مشہور کھلاڑیوں میں مسلمان اسٹار کریم عبدالجبار کا ذکر ہمیشہ نمایاں رہے گا جنہوں نے 1970ء کی دہائی میں باسکٹ بال میں عالمی شہرت حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Advertisingspot_img

Popular posts

My favorites

I'm social

0FansLike
0FollowersFollow
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe